فلکیات میں مجمع النجوم یا برج (نجوم) یا مجمع الکواکب آسمان کے مختلف حصوں کی ایک تقسیم ہے جس میں آسمان پر نظر آنے والے ستاروں کے مجموعوں کو مختلف صورتوں سے تشبیہہ دی جاتی ہے مثلاً قوس، جدی دبِ اکبر، دبِ اصغر وغیرہ۔ برج سے مراد آسمان کے مختلف علاقوں کو بھی لیا جاتا ہے۔ جدید زمانے میں کل 88 مجمع النجوم جانے جاتے ہیں جنہیں آٹھ خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ذیل میں ان کی ایک فہرست دی جا رہی ہے جہاں آپ ان کے انگریزی اور عربی متبادل دیکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بیشتر مجمع النجوم یا کواکب کی نشاندہی عربوں نے کر دی تھی اور عرب کے صحرا نشین ان کا خوب علم رکھتے تھے۔ مسلمانوں نے اس علم کو بے حد ترقی دی چنانچہ ان کے نشان کردہ بے شمار ستاروں اور کواکب کے نام آج بھی رائج ہیں۔ مثلاً ہزاروں ستاروں کی نشاندہی اور جماعت بندی عبدالرحمن الصوفی نے اپنی مشہور کتاب (ساکن ستاروں کی کتاب 964ء) میں کی تھی۔ ان میں سے کچھ آسمان شمال (NQ) اور کچھ آسمان جنوب (SQ) میں نظر آتے ہیں۔ آسمانِ شمال اور آسمانِ جنوب کو چار چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آسمان کی تقسیم ڈگری میں بھی کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں مزید پڑھیئے